کسٹمز حکام کی کارروائی، 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمیکل برآمد

مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے: ترجمان کسٹمز

کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ ونگ نے شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارکر 23 کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ اور کیمکلز برآمد کر لئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کلکٹر کسٹمز باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کلکٹر سلمان جاوید کی سربراہی میں شیخوپورہ میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا اور 23 کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ، میٹھی چھالیہ اور مختلف فلیورز کے کیمکل برآمد کر لیے گئے۔

ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو