کریڈٹ کارڈ کے برابر 10000 ایم اے ایچ پاور بینک

لمبے چوڑے پاوربینک کی بجائے اب کریڈٹ کارڈ جتنا ایک چارجر بنایا گیا ہے جس کی گنجائش دس ہزار ایم اے ایچ کے برابر ہے۔ اس کی بدولت ایک بڑے اسمارٹ فون کو تین دن تک زندہ رکھا جاسکتا ہے۔

دو سے تین روز تک 18 واٹ بجلی فراہم کرنے والے اس پاور بینک کو ’سپر مِنی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی تیزی سے چارج کرنے کی صلاحیت کا اندازہ یوں کیجئے کہ صرف 30 منٹ میں یہ آئی فون ایکس کی آدھی بیٹری بھرسکتا ہے۔ پھر دس ہزار ایم اے ایچ کی صلاحیت کئی روز تک اسمارٹ فون کو چارج کرسکتی ہے۔ لیکن اس کی جسامت اتنی ہے کہ یہ باآسانی آپ کی مٹھی میں سما سکتا ہے اور اس کی جسامت روایتی پاور بینک سے 30 فیصد کم اور صلاحیت 50 فیصد زیادہ ہے۔

اس میں یو ایس بی سی کی بدولت تین گھنٹے میں فون مکمل طور پر چارج ہوجاتا ہے جبکہ روایتی پاور بینک بیٹیری فل کرنےمیں 5 گھنٹے بھی لگادیتے ہیں۔ سپر مِنی تین دلکش رنگوں میں فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت ویئرایبل اور چھوٹے آلات مثلاً اسمارٹ واچ اور چھوٹے گیمز بھی چارج کیے جاسکتے ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہو رہا ہے کہ موبائل فون کی بیٹریوں کی صلاحیت یعنی ایم اے ایچ بڑھائے جانے چاہئیں تاکہ پاور بینک کی ضرورت ہی نہ رہے. یہ امید کی جا رہی ہے کہ مستقبل میں موبائلز کی بیٹریوں کو بہتر کیا جائے گا.

اچھی بات یہ ہے کہ کراؤڈ فنڈنگ اور تمام مراحل سے گزرنے کے بعد سپر منی کی پیداوار شروع ہوچکی ہے اور پوری دنیا میں اسے فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کی قیمت 34 سے 70 ڈالر کے درمیان رکھی گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو