کراچی میں سبزی منڈی سے چرس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نے نیو سبزی منڈی میں کارروائی کے دوران 18 کلو گرام چرس قبضے میں کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ اطلاع پر نیو سبزی منڈی سہراب گوٹھ پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران ایک مشکوک ٹرک کی تلاشی پر 18 کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پکڑی گئی منشیات شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، کارروائی کے دوران ایک ملزم عبدالستار کو حراست میں لیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو