کراچی میں بارش کے بعد جگہ جگہ گندگی سے لوگوں کی صحت کو خطرہ

کراچی میں بارش کے بعد جگہ جگہ موجود گندگی سے لوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

شہر میں بارش کو تقریباً 15 روز ہونے کو ہیں لیکن کراچی کے کچھ علاقوں کی بد نصیبی کہ جہاں اب بھی کچرے اور غلاظت کے ڈھیر موجود ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں مکھیوں و مچھروں کی بُہتات اور بدبو نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔

شہر کی مصروف ترین ایم اے جناح روڈ کے اطراف اہم تجارتی مراکز میں گندگی، کیچڑ اور سیوریج کے پانی سے تاجر اور خریدار پریشان ہیں۔

جوڑیا بازار، برتن گلی میں بھی کیچڑ اور پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل گیا ہے۔

شہر میں گندگی اور تعفن سے لوگوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے، جب کہ اس حوالے سے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں گندگی کی شکایت کے ایم سی میں کی گئی لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی۔

اس کے علاوہ شہر کی سڑکوں کی الگ کہانی ہے جہاں کچھ علاقوں میں تو مٹی ہی رہ گئی اور سڑکیں غائب ہوگئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا دورہ کیا تھا اور شہر کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس اعلان کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی لیکن شہر کے حالات جوں کے توں ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو