کابل یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ

کابل یونیورسٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یونیورسٹی میں مسلح افراد کا گروپ داخل ہوا ہے، طالب علم دیواریں پھلانگ کر باہر نکلے، سیکیورٹی فورسز نے یونیورسٹی جانے والی تمام سڑکیں بند کردیں۔

کابل یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ

افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد یونیورسٹی کے اندر داخل ہوئے اور فائرنگ شروع کردی جبکہ فائرنگ کی آوازیں سُن کر متعدد طالب علم خوفزدہ ہوکر دیواریں پھلانگ کر یونیورسٹی سے باہر نکل آئے۔

افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز یونیورسٹی کے اندر موجود ہیں اور صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور طالب علموں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچائے بغیر پیش قدمی کررہی ہیں۔

کابل یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ
کابل یونیورسٹی میں دہشتگردوں کا حملہ

دوسری جانب طالبان نے کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کردی ہے، افغان حکام کے مطابق فائرنگ اس وقت کی گئی جب افغان اور ایرانی اعلی عہدیدار ایک بُک فیئر کا افتتاح کرنے والے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو