کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں 68 افراد جاں بحق افراد

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اسکول کے باہر بم دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

گذشتہ روز اسکول کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں 150 سے افراد زخمی ہیں، واقعے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

افغان حکومت نے واقعے پر منگل کو یوم سوگ کا اعلان کیا ہے، افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو دھماکے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی میں کابل انتظامیہ کی سرپرستی میں داعش کے نام پر کام کرنے والے عناصر ملوث ہیں۔

اسکول پر دہشت گرد حملے کی پاکستان کی جانب سے بھی مذمت کی گئی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو