چین میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کردیا گیا

چین کے شہر چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ باضابطہ طور پر بند کردیا گیا۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کےشہرچینگ ڈو میں امریکی قونصل خانے کی عمارت پر لگا امریکی پرچم بھی اتار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ امریکی قونصل خانے کے اطراف چینی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج صبح دس بجے چینگ ڈو میں امریکی قونصل خانہ بند کیا گیا تھا۔

متعلقہ چینی حکام نے قونصل خانے کے اندر داخل ہو کر کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو