چڑیا گھر انتطامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر اور شیرنی ہلاک

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث ببر شیر اور شیرنی ہلاک ہو گئے۔

شیر کو کچھار سےنکالتے وقت عملے کی جانب سے بدانتظامی کی گئی۔ عملے نے کچھار میں آگ لگائی، ڈنڈوں سے ڈرانے پرشیر بوکھلا گیا۔

ذرائع کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ کی غفلت کے باعث شیرنی ہلاک ہو گئی جب کہ ببر شیر زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شیر کو مرغزار چڑیا گھر سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ دوران منتقلی ببر شیر بھی ہلاک ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق پہلے بھی جانوروں کی منتقلی کےدوران ہرن، کئی جانور اور پرندے زخمی ہوئے. جب کہ جانوروں کی منتقلی کےدوران 3 نیل گائے، ایک شتر مرغ بھی ہلاک ہوچکا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دستاویزات تیار کرلیے گئے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو