چوہدری شجاعت ق لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی ارکان اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ ظہور الہی روڈ پر ہوگا اور اس میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی بھی مدعو کیے گئے ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین، چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری شافع حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وفاق اور پنجاب میں اتحاد کے معاملات پر بات چیت کی جائے گی اور سیاسی منظر نامے کا جائزہ لے کر پارٹی کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو