پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی استعفے مولانا کے پاس جمع کرادیں، نواز شریف کی تجویز

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپوزیشن ارکان کے استعفے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کرانے کی تجویز پیش کر دی ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اہم اجلاس میں کورونا سے صحت یاب چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لندن سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک سابق وزیراعظم نواز شریف نے تجویز پیش کی پی ڈی ایم کے تمام ارکان اسمبلی اپنے استعفے مولانا فضل الرحمان کے پاس جمع کروا دیں. جسے وہ لانگ مارچ کے خاتمے پر اسپیکر کو پیش کر دیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تمام جماعتوں کی جانب سے نواز شریف کی تجویز کی حمایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ملک گیر احتجاج اور جلسوں کے بعد جنوری 2021ء میں اسلام آباد کی طرف فیصلہ کن لانگ مارچ کیا جائےگا۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ ہونے کا امکان ہے اور اس کے علاوہ بھی اہم فیصلے متوقع ہیں، 2 روز قبل لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بڑے فیصلے کرنے جارہی ہے اور 8 دسمبر کے اجلاس کے بعد آر ہوگا یا پار ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری بھی نماز مغرب کے بعد پی ڈی ایم اجلاس سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو بھجوانا شروع کردیے ہیں اور لاہور اور سرگودھا سے ن لیگ کے پانچ ارکان قومی اسمبلی اپنے استعفی پارٹی قیادت کو بھیج چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو