پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں 11 اکتوبر کو ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والا پہلا جلسہ ملتوی کردیا گیا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری نے جلسہ ملتوی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہےکہ پی ڈی ایم کا جلسہ اب کوئٹہ میں 18 اکتوبر کو ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 18 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے پہلے جلسےکی میزبانی جے یو آئی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کرے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسلام آباد میں ہونے والے پی ڈی ایم کےاجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے 11 اکتوبر کو کوئٹہ میں تحریک کے پہلے جلسہ عام کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 11 جماعتیں شامل ہیں جبکہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو