پی ٹی آئی میں ہم خیال گروپ سامنے آنے پر وزرا کی وضاحتیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ہم خیال گروپ سامنے آنے پر وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے مختلف وضاحتیں کی گئی ہیں۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم ہیں بلکہ پارٹی چیئرمین بھی ہیں، اگلے پانچ سال بھی ہماری حکومت ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تمام منتخب اراکین عمران خان کے ڈسپلن کے پابند ہیں، حکومتی موقف کے ساتھ نہ چلنے والوں کی رکنیت متاثر ہوسکتی ہے، ہمیں یقین ہے وہ ایسا نہیں کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بولے گروپ بنتے رہتے ہیں، نوک جھونک چلتی رہتی ہے، آپ دیکھیں گے کہ جہانگیر ترین گروپ بجٹ سیشن میں وزیراعظم عمران خان کو ووٹ دیں گے۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت دباؤ ڈال رہی ہے اس لیے اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لیے گروپ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’کل رات میڈیا میں ایک طوفان کھڑا کیا گیا کہ ہم پی ٹی آئی سے ہٹ رہے ہیں لیکن واضح کررہا ہوں کہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے، ہیں اور رہیں گے، ہمارا گروپ تین ماہ سے بنا ہوا ہے یہ کل نہیں بنا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان انصاف پسند ہیں مگر پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کیں، افسران کے تبادلے شروع ہوگئے، اس دباؤ کے نتیجے میں میرے عشائیے میں لوگوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی آواز پنجاب اسمبلی میں اٹھائیں گے کیونکہ اس کی تمام ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہے کہ ان کا رویہ غلط ہے‘۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو