پی آئی اے نے کیبن کریو کیلئے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے کیبن کریو کے لیے پرواز سے پہلے الکوحل ڈوپ ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کیبن کریو کے لیے سانس کا معائنہ لازم قرار دیا گیا ہے جس کے تحت اندرون و بیرون ملک تمام پروازوں پر تعینات کیبن کریو کو جہاز میں سوار ہونے سے قبل سانس کا معائنہ کروانا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ٹیسٹ کا مقصد کریو میں الکوحل اور نشہ آور اشیاء کے استعمال کی روک تھام ہے، کیبن کریو کے سانس کا معائنہ بریفنگ رومز میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کے فلائٹ سرجنز اور میڈیکل آفیسر خود کریں گے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق عالمی فلائٹ سیفٹی قواعد و ضوابط اور انٹرنینشل سول ایوی ایشن رولز کے تناظر میں پی آئی اے کی جانب سے یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

پی آئی اے میڈیکل ڈویژن کی کیبن کریو کے لیے جاری نئی ایڈوائزری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

واضح رہے اس قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی پائلٹس اور کاک پٹ عملے کے ٹیسٹ کررہی ہے، اب پی آئی اے نے تمام پروازوں سے پہلے اپنے فضائی میزبانوں کے ٹیسٹ کرے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو