پی آئی اے کا 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پیرس کی چارٹرڈ فلائٹ کو اسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، پی آئی اے کے خصوصی پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن پہنچایا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کیلئے روانہ ہوں گے، 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کیلئے پرواز آپریٹ کی جائے گی اور پھر 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں بھی بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو