پوپ فرانسس کا بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ

کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ تشدد سے تشدد ہی جنم لیتا ہے، جھڑپوں کو فوری روکا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس تشدد کی نہیں عبادت کی جگہ ہے، کثیرالمذاہب اور کثیرالثقافتی شناخت والے مقدس شہر کا احترام برقرار رہنا چاہیے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ بھائی چارہ قائم رکھنے کیلئے سب کو مشترکہ قرارداد کی دعوت دیتا ہوں۔

دوسری جانب تیونس نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانےکا مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور قابض فوج سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے تھے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو