پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری

پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن نے پنجاب ہاؤس مری میں یونیورسٹی مری کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کوہسار یونیورسٹی پنجاب ہاؤس مری میں قائم ہوگی. جس میں ستمبر اور اکتوبر میں داخلے ہوں گے، جب کہ پہلے وائس چانسلر کی تقرری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب ہاؤس، ریسورس سینٹر مری اور ملحقہ 86 کنال سرکاری اراضی یونیورسٹی کے نام منتقل ہوگئی ہے، یونیورسٹی میں عام مضامین کے علاوہ سیاحت اور ہاسپیٹیلٹی مینجمنٹ بھی پڑھائے جائیں گے جب کہ کوہسار یونیورسٹی کا کیمپس کہوٹہ اور کلر سیداں کے سنگم علاقہ میں بنے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو