پنجاب میں 20 سال سروس والے کرپٹ، نااہل ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ کے ہوم ورک کا آغاز

پنجاب میں 20 سال سروس والے کرپٹ، نااہل ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کا ہوم ورک شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے صوبائی محکموں کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 10 روز میں کرپٹ افسروں کی فہرستیں بھجوائی جائیں۔

ذرائع کے مطابق ان افسران کیخلاف پنجاب سول سرونٹس ڈائریکٹری ریٹائرمنٹ سروس رولز 2021ء کے تحت کارروائی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے افسران کیخلاف کارروائی ہوگی جن کی سالانہ خفیہ کارکردگی رپورٹ مسلسل 3بار اوسط یاخراب لکھی ہو، محکمانہ ترقی کمیٹی نے مسلسل دو بار اگلے گریڈ میں ترقی کا اہل قرار نہ دیا ہو، کرپشن کےالزامات ثابت ہوچکے ہوں، کرپشن کی رقم بھی جمع کرادی ہو اور قومی احتساب بیورو (نیب) سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کے ساتھ پلی بارگین کیا ہو۔

ذرائع کے مطابق افسروں و ملازمین کو جبری ریٹائر کرنے کیلئے صوبائی سطح پر 2 بورڈز قائم کردیے گئے ہیں، بورڈ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ارم بخاری کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔

بورڈ گریڈ 18 تک کے آفیسر کے خلاف کارروائی کرے گا، محکمہ صحت، تعلیم کے گریڈ 19 تک کے آفیسرز کےخلاف کارروائی کا اختیار بھی ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو سونپ دیا گیا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی سربراہی میں قائم بورڈ گریڈ 19 اور اس سے اوپر کے افسروں کو جبری ریٹائرڈ کرنے کی منظوری دے گا، جبری برطرفی کا نوٹیفکیشن متعلقہ مجاز افسر جاری کرے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو