پنجاب میں بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ 10 مئی تک چلانے کی اجازت

پنجاب حکومت نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10 مئی شام 6 بجے تک اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول سیکرٹریٹ میں کورونا کی صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں وزیرقانون راجہ بشارت، وزیرصحت یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے، ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد کو بڑھانے کے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کو 10مئی کی شام 6 بجے تک اجازت دینےکا فیصلہ کیا گیا۔

البتہ 10 مئی شام 6 بجے سے 15 مئی صبح 6 بجے تک پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو