پنجاب میں اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

صوبہ پنجاب میں 7 جون سے اسکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، اسد عمر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کورونا پر قابو پانے کے لئے انتھک کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہے ، جب تک قوم اس کورونا سے محفوظ نہ ہوجائے کوشش کو جاری رکھیں گے۔

ذرائع کے مطابق میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات 23 جون سے 29 جولائی تک ہوں گے جبکہ 34 اضلاع میں 31 مئی سے تمام کالجز بھی کھول دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب ایس او پیز کے تحت تفریحی پارکس کھولنے اور واٹر اسپورٹس کی اجازت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، شاپنگ مالز میں فوڈ کورٹس کو بھی ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو