پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا تعلیمی ادارے نہ کھلنے پر احتجاج کا اعلان

پاکستان الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت بھی دی جائے۔

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے اتحاد کا کہنا ہے کہ کورونا اسکول کھلنے سے نہیں بلکہ بازار کھلنے سے پھیلا ہے، اس لیے ایس او پیز کے ساتھ اسکول کھولنے کی اجازت دی جائے۔

اتحاد کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش برداشت نہیں کرسکتے، بچوں کا ناقابل تلافی تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، 23 مئی سے تعلیمی ادارے نہ کھلے تو سکول مالکان ملک گیر احتجاج کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو