پرائیویسی پالیسی پر واٹس ایپ کا یوٹرن

پیغام رسانی کیلئے استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے ایک نیا بیان جاری کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ صارفین جنہوں نے اب تک پرائیوسی پالیسی کو قبول نہیں کیا ہے ان کی نئے فیچرز تک رسائی محدود نہیں کی جائے گی۔

ویب سائٹ دی ورج کے مطابق واٹس ایپ ترجمان کا کہنا ہے کہ پرائیویسی قبول نا کرنے والے صارفین کو ایپ میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صارف جب چاہے یہ پالیسی قبول کرسکتا ہے، ایپ میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، بس واٹس ایپ کی جانب سے صارف کو مسلسل نوٹیفکیشن موصول ہوتا رہے گا۔

جب کہ اس سے قبل کمپنی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ صارفین جو ہماری نئی پالیسی کو تسلیم نہیں کریں گے انہیں ایپ کے کچھ فیچرز کیلئے محدود کردیا جائے گا اور متعارف کیے جانے والے نئے فیچرز سے وہ لطف اندوز نہیں ہو سکیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو