گذشتہ4 سالوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، چینی کمپنیوں کا وزیراعظم سے شکوہ

فوٹو:@GovtofPakistan

فوٹو:@GovtofPakistan

چینی کمپنیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہےکہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا۔

اسلام آباد میں  وزیراعظم شہبازشریف سے چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندوں نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنیوں نے شہباز شریف کی قیادت میں سی پیک دوبارہ فعال ہونےکے یقین کا اظہارکیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چینی کمپنیوں نے شکوہ کیا کہ گذشتہ چار برسوں میں سی پیک کو نظر انداز کیا گیا، اس دوران ہمارے مسائل بھی حل نہیں ہوتے تھے۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ  وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اجلاس میں فوری فیصلوں پر چینی کمپنیوں نے اظہار تشکر بھی کیا۔