وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ملاقات

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔— فوٹو: فائل
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی نواز شریف دور میں ہوئی، آنے والی سیریز میں بھی صوبائی حکومت مکمل سکیورٹی فراہم کرے گی، پی سی بی سے مل کر انتظامات کریں گے، کرکٹ کو کامیاب کریں گے۔

ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ کو مکمل سپورٹ کرنے کی خواہش مند ہے، پنجاب حکومت نے پہلے بھی اکیڈمیز قائم کیں، اگلے بجٹ میں بھی کریں گی۔ پنجاب حکومت پی سی بی سے مل کر گراس روٹ لیول پر کام کرے گی۔