ن لیگ کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی واپس پارٹی سے رجوع کرنے لگے

ن لیگ ہماری جماعت ہے واپس آگئے ہیں، ایم پی اے اشرف انصاری— فوٹو: سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اشرف انصاری کے بھائی یونس انصاری بھی شریک تھے جبکہ نارووال سے ن لیگ کے ایم پی اے غیاث الدین بھی گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سے مل چکے ہیں۔

ایم پی اے اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہماری جماعت ہے واپس آگئے ہیں۔

ایم پی اے کے بھائی یونس انصاری کا کہنا تھا کہ ہمارے معاملات طے پاگئے ہیں، باقی ناراض ارکان بھی آجائیں گے۔

خیال رہے کہ وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی دور حکومت میں چند ن لیگی ارکان منحرف ہوگئے تھے۔