عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں، وزیراعظم

عمران نیازی کے تازہ انٹرویو نے بتا دیا وہ حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہیں،شہبازشریف:فوٹو:فائل
انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ عمران نیازی ملک کے خلاف کھلی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اگر کسی کو ثبوت کی ضرورت تھی کہ نیازی حکومتی عہدے کے لئے نااہل ہے تو ان کا تازہ انٹرویو کافی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سیاست کریں لیکن اس میں حد پارکرتے ہوئے پاکستان کو تقسیم کرنے کی بات کرنے کی جرات نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ میں ترکی میں ہوں اور پاکستان اور ترکی کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کررہا ہوں۔

عمران خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر ان لوگوں کو اقتدار سے نہیں نکالا گیا تو ملک کے جوہری اثاثے چھن جائیں گے اور ایٹمی پروگرام ختم ہوا تو ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔