سعودی عرب نےحج 2022 کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

سعودی سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے حج 2022 کے لیے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔—فوٹو:فائل

سعودی سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے حج 2022 کے لیے نے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔—فوٹو:فائل

سعودی سول ایویشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے حج 2022 کے لیے نے  نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

سعودی سی اے اے حکام کے مطابق 65 یا اس سے زائد عمر کے افراد پر اس سال حج پر پابندی عائد ہے۔

نئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ زائرین کیلئے سعودی وزارت صحت کی منظور کردہ کورونا ویکسیین لگوانا لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ عازمین حج پر 48 گھنٹے قبل منفی کورونا ٹیسٹ لازم ہے۔

سعودی سی اے اے حکام کے مطابق پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف وزری پر ائیرلائنز پر سخت جرمانہ ہوگا جبکہ حج آپریشن میں فلائٹ سلاٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی ہوگی۔

سعودی سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے عازمین حج کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری پر عمل لازم ہے۔