بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

کراچی اور لاہور سمیت دیگر  شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچاہے/ فائل فوٹو
کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچاہے/ فائل فوٹو 

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا جس کے باعث لوڈشیڈنگ بھی بےقابو ہو گئی۔

ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے  سے کراچی اور لاہور سمیت دیگر  شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10گھنٹوں تک جا پہنچا ہے جب کہ دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

شدید گرمی  میں طویل لوڈشیڈنگ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں جب کہ وولٹیج کی کمی سے بھی الیکٹرانکس اشیاء کے جلنے کی اطلاعات ہیں۔

توانائی کے ماہرین نے خبردار  کیا ہےکہ گیس، تیل اورکوئلے کی کمی دور نہ کی تو لوڈشیدنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔

ماہرین نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں پریشان کن ہیں، فوری بجلی بچت کی حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو لوڈشیدنگ سے چھٹکارا ملناممکن نہ ہو گا۔