ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا پیٹرول پمپس پر گیس ڈسپنسرز لگانے کا مطالبہ

فوٹو: فائل

مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے پیٹرول پمپس پر ایل پی جی ڈسپنسرز لگانے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن عبدالہادی خان کا کہنا تھا کہ ایل پی جی سب سے سستا ایندھن بن گیا ہے۔

عبدالہادی خان کا کہنا تھا کہ پیٹرول پمپس پر ایل پی جی کی فی کلو مائلیج سی این جی اور پیٹرول سے بھی زائد ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پمپس پر ایل پی جی ڈسپنسرز لگائے جائیں، پیٹرول کی قیمت بڑھنے کے سبب ایل پی جی امپورٹ دگنی ہونےکا امکان ہے، ایران سے ایل پی جی امپورٹ میں اضافہ ہونا چاہیے۔