اگلے سال مہنگائی 23 فیصد تک جاسکتی ہے: ماہر معاشیات حفیظ پاشا

پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں: ماہر معاشیات—فوٹو فائل
پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں: ماہر معاشیات—فوٹو فائل

نامور ماہر معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے اگلے  سال مہنگائی کی شرح 23 فیصد تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا  ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا کہ پاکستان کو اگلے سال قرضوں کی واپسی اور دیگر اخراجات کے لیے 37 ارب ڈالر درکار ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ درآمدات میں 12 ارب ڈالر کمی کی جائے اور 10 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوجائیں تو پاکستان کی پوزیشن بہتر ہو سکتی ہے۔

ماہر معاشیات کا کہنا تھا کہ اگلے سال مہنگائی 23 فیصد تک جانے کا امکان ہے جب کہ اگلے سال ملکی ترقی کی شرح تین فیصد تک رہ سکتی ہے۔