اچھے افسران کو ذمہ داریاں ملیں گی کالی بھیڑیں ہرگز برداشت نہیں،آئی جی سندھ

آئی جی سندھ ماتحت افسران سے خطاب کرتےہوئے
کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ عوام کے جان ومال کاتحفظ ہمارا اصل کام ہےغفلت یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی،اچھی شہرت کے حامل افسران کو ذمہ داریاں ملیں گی کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

نئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سلیم واحدی آڈیٹوریم کلفٹن میں ماتحت افسران کے ہمراہ پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا، آئی جی سندھ نے افسران سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اور جرائم کی روک تھام اولین ترجیحات ہیں،پولیس میں کالی بھیڑوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائیگا جبکہ اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو ہی اہم ذمہ داریاں سونپی جائینگی۔

آئی جی سندھ نے کاکہنا تھا کہ امن و امان کے حالات پر کنٹرول اور عوام کی جان و مال کا تحفظ ہی ہمارا اصل کام ہے کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔

انھوں نےہدایت دیں کہ اپنی شکایات لیکر تھانوں سے رجوع کرنے والے شہریوں کی ایف آئی آر کے اندراج کو فوری اور آسان بنایا جائےماتحت افسران کیلئےمیرے دروازے کھلے ہیں۔موٹر سائیکل لفٹنگ کی وارداتوں اور دیگر نوعیت کےجرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف فی الفور کریک ڈاؤن کو یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے مختلف مقمات پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندہی کے تحت کاروائیوں کو مزید بہتر اور مربوط بنانے کا حکم دیا ہے۔