’پاکستان کی عزت دار بیٹی اور اس کے جگر گوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی‘

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے موٹر وے پر خاتون کی بے حرمتی کی مذمت اور اظہار افسوس کیا ہے۔

لندن سے جاری بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی عزت دار بیٹی اور اس کے جگر گوشوں کے ساتھ یہ قیامت دل چھلنی کرگئی ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی آبرو کا تقاضہ ہے کہ مجرم جلد گرفتار ہوں اور سخت ترین سزا پائیں، اس واقعہ پر پوری انسانیت شرمندہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دراصل معاشرے اور پوری ریاست کی بے حرمتی کا سانحہ ہے، انصاف ہونے تک پورا نظام حکومت معصوم بچوں اوربے گناہ ماں کے سامنے مجرم رہے گا۔

واضح رہےکہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے خاتون کی گاڑی کے شیشے توڑ کر ان سے لوٹ مار کے بعد ان کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ کیس کی تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، پولیس نے اب تک تقریباً 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے ڈی این اے کئے جارہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو