پاکستان کا ٹاس جیت کر زمبابوے کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بابر اعظم پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر رہے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ایک روزہ کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، فہیم اشرف، عماد وسیم، وہاب ریاض اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے خلاف اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو