پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے زیادہ بدتر

وفاقی ادارہ شماریات نے سماجی و معیاراتِ زندگی سے متعلق سروے میں پاکستان میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات کو پہلے سے زیادہ بدتر قرار دے دیا۔

سروے رپورٹ کے مطابق 12 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات کو پہلے سے بہت زیادہ بد تر ، 26 فیصد نے پہلے سے بدتر اور 46 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات کو پہلے جیسا قرار دیا گیا ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ 29 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات کو بدتر قرار دیا ہے۔

دوسرے نمبر پر کے پی میں 27 فیصد، پنجاب میں 25 فیصد اور بلوچستان میں 22 فیصد گھرانوں نے گھریلو معاشی حالات پہلے سے بدتر بتایا گیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو