پاکستان میں 2040ء تک سالانہ 17 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے، عالمی بینک

عالمی مارکیٹ کی طلب کے مدنظر پاکستان کو تکنیکی وپیشہ وارانہ تربیت پرخصوصی توجہ دینی چاہئے، ورلڈ بینک۔

اسلام آباد: عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2040ء تک مجموعی طور پرسالانہ 17 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

بینک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں اتنی بڑی افرادی قوت کی روزگار کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان کو مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی) میں سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کے مختلف اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2020ء کے بعد دنیا بھر میں ہنر مند اور تربیت یافتہ کارکنوں کی دستیابی ایک اہم مسئلہ ہوگا۔ دنیا بھر میں 5 کروڑ 65 لاکھ ہنر مند افرادی قوت کی قلت ہوگی۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ کی اتنی بڑی طلب کے مدنظر پاکستان کو تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت پر خصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح پر بھی قابو پایا جاسکے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے ممالک میں پاکستان نوجوان آبادی کا حامل دوسرا بڑا ملک ہے ، ملک کی تقریباً 22 کروڑ آبادی میں سے 64 فیصد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔

افغانستان کے بعد پاکستان خطے کے ممالک میں نوجوان آبادی کاحامل دوسرا بڑا ملک ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو