پاکستان میں پلازمہ ٹیکنیک سے علاج، ڈاکٹر طاہر شمسی نے بڑی خوشخبری سنا دی

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیزکے سربراہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں، لاہور، پشاور اور سکھر میں رواں ہفتے پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں، امید ہے اسی ہفتےلاہور،پشاور، سکھر سے بھی پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔

ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد کی جانب سے پلازمہ کےعطیات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں کوئی بھی ڈاکٹر اپنے کورونا کے مریض کو اس پروگرام میں رجسٹر کروانا چاہے، ہم پلازمہ فراہم کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ صحت یاب مریض پلازمہ ڈونیٹ کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں، دو یا 3ہفتے بعد صحت یاب مریض پلازمہ دینے کے قابل ہوجائیں گے، پلازمہ دینے کیلئے رابطہ کرنیوالوں کو وقت اور تاریخ دی جائے گی، صحت یاب مریض کراچی، جامشورو آکر بھی پلازمہ دے سکتے ہیں۔

ماہر امراض خون نے بتایا کہ امریکی ادارے نے پیسیوامیونائزیشن کو رجسٹر کرلیا، سندھ میں صحتیاب مریضوں کے پلازمہ میں کورونا نہیں ملا، ایف ڈی اے کو پلازمہ تکنیک رجسٹریشن کیلئے بھیجی تھی، پلازمہ سےعلاج کا کلینکل ٹرائل پروٹوکول رجسٹر کرلیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پلازمہ تکنیک پروٹوکول سےعالمی ادارہ صحت کومطلع کردیا، عالمی، ملکی سطح پر منظوری کے بعد کلینکل ٹرائل شروع ہوگا جبکہ صحتیاب افراد کے پلازمہ پر ریسرچ مکمل کرلی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو