پاکستان تاحال بھارت میں تباہی مچانے والی کورونا کی نئی قسم سے محفوظ ہے، وزارت صحت

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان تاحال بھارت میں تباہی مچانے والی کوروناوائرس کی نئی قسم سے محفوظ ہے۔

ترجمان وزرات صحت نے کہا ہے کہ بھارتی کورونا وائرس کا کوئی ایک کیس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں برطانوی کورونا وائرس کی قسم رپورٹ ہورہی ہے، بھارت میں کورونا کے پھیلاؤکےساتھ ہی پاکستان نےسفری پابندی عائدکردی ہیں۔

امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں پھیلنے والا ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کیلی فورنیا، برطانیہ اور جنوبی افریقا میں پائی گئی کورونا وائرس کی نئی اقسام سے مل کر بنا ہے۔

بھارت میں ڈبل میوٹنٹ کورونا وائرس کی منتقلی کی شرح تقریباً 60 فیصد ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو