پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 11 ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا

ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ اینڈ کوارڈینیشن کی طرف سے گریڈ 19 سے 3 تک کے 11 ملازمین کی برطرفی کے تحریری احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام 11 ملازمین اب سپورٹس بورڈ میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے، برطرف کیے گئے ملازمین میں گریڈ 19 کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس وجے کمار، گریڈ 17 کے پبلی کیشن آفیشر اظہر نثار شیخ، گریڈ 17 کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویمن سیل شازیہ اعجاز، گریڈ 16 کے آفس سپریڈنٹنٹ شیخ کاشف تبسم،گریڈ 16 کے آفس سپریڈنٹنٹ غلام تقی خان بوسن شامل ہیں۔

برطرف کیے گئے دیگر ملازمین میں گریڈ 14 کے سٹینو ٹائپسٹ عامر جاوید خان، گریڈ 9 کے ساؤنڈ سسٹم آپریٹر خالد محمود، بی پی ایس 6 کے لیڈینگ فائر مین آصف مطلوب، بی پی ایس 3 کے 3 لیب اٹینڈنٹ محمد ابرار، عاطف ضیاء، شہناز اختر شامل ہیں۔ اس حوالے سے جب پاکستان سپورٹس بورڈ کے ترجمان اعظم ڈار سے رابطہ کیا گیا تو ان کا نمبر بند تھا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو