پاکستانی پائلٹ آسٹریلیا میں اعزازی شمشیر جتینے والے پہلے بین الاقوامی ٹرینی آفیسر

پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلیا میں انٹرنیشنل ٹرینی اعزازی شمشیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس کو آسٹریلین ڈیفنس اکیڈمی میں گریجویشن کی تکمیل پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

اس موقع پر پائلٹ آفیسر عبداللہ یونس کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستان کے نوجوان ملٹری آفیسر سبز پرچم بلند رکھے ہوئے ہیں۔

پائلٹ آفیسرعبد اللہ یونس کا تعلق پاکستان ائیر فورس اکیڈمی رسالپور سے ہے، انہیں بہترین کارکردگی پر آسٹریلین ڈیفنس فورس اکیڈمی کے لیے چنا گیا تھا، پائلٹ آفیسر عبد اللہ یونس نے کئی پوزیشنز اور ایوارڈ حاصل کیے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو