آخر بیشتر سپر مارکیٹس میں کھڑکیاں کیوں نہیں ہوتیں؟

اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / رائٹرز فوٹو
اس کی وجہ بہت دلچسپ ہے / رائٹرز فوٹو

اگر آپ کسی سپر مارکیٹ میں سامان خریدنے جاتے رہتے ہیں تو کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ اکثر ایسی جگہوں پر کھڑکیاں نہیں ہوتیں؟

ویسے تو خریداری کے دوران لوگ عمارت کی ساخت یا خصوصیات پر کہاں توجہ مرکوز کرتے ہیں مگر پھر بھی آئندہ وہاں جانا ہو تو غور کیجیے گا کہ کوئی کھڑکی ہے یا نہیں۔

ویسے کھڑکیاں نہ ہونے کی وجہ ایئرکنڈیشنر سسٹم نہیں ہوتا بلکہ اس کی بنیادی وجہ کچھ اور ہی ہے اور وہ بہت دلچسپ ہے۔

درحقیقت یہ سپر مارکیٹس کی جانب سے لوگوں کو زیادہ دیر تک وہاں رکھنے کے لیے اپنائی جانے والی ٹرکس میں سے ایک ہے۔

تو سپر مارکیٹ میں کھڑکیاں کیوں نہیں ہوتیں؟

یہ کوئی اتفاق نہیں ہوتا کہ زیادہ تر سپر مارکیٹس میں کھڑکیاں نظر نہیں آتیں بلکہ اس کے پیچھے کچھ وجوہات ہوتی ہیں۔

ایک وجہ تو بالکل واضح ہے اور وہ لوگوں کو زیادہ دیر تک اسٹور کے اندر رکھنا ہے۔

ماہرین کے مطابق سپر مارکیٹس کی جانب سے اسٹور کے اندر ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جس میں باہری دنیا کا کوئی اثر نہ ہو۔

کھڑکیاں نہ ہونے سے لوگوں کا دھیان کسی بھی وجہ سے باہر نہیں جاتا اور کئی بار تو انہیں وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوتا یعنی یوں کہہ لیں کہ وہ خریداری میں مگن ہوجاتے ہیں۔

اسی طرح ان اسٹورز میں سورج کی روشنی کو دور رکھنے سے مصنوعات کو محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے کیونکہ کچھ چیزیں سورج کی روشنی سے زیادہ جلدی خراب ہوسکتی ہیں۔

ایک اور بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ کھڑکیوں کے باعث سامان رکھنے کی جگہ کم ہوجاتی ہے جبکہ کھڑکیاں نہ ہونے کی ایک وجہ سیکیورٹی خدشات بھی ہوتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ اسٹور مالکان اپنی جگہ میں داخلے کے مقامات کو ممکنہ حد تک کم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔