وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں، ارکان کی تعداد 50 ہوگئی

وفاقی کابینہ میں تین نئی تقرریاں ، رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مقرر ہوگئے۔

عثمان ڈار دوبارہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز مقرر، ڈاکٹر وقار مسعود وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردئیے گئے۔

ڈاکٹر وقار مسعود اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو تھے۔

نئے وزراء کے حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہوگئی۔ فرخ حبیب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مقرر کردیئے گئے ہیں اور کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔ وفاقی کابینہ میں 27 وزراء، چار وزرائے مملکت، 15 معاونین خصوصی اور چار مشیران شامل ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو