وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کووڈ 19 کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اجلاس میں ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 12 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 835 ہوگئی ہے اور کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہر گزرتے دن کے ساتھ کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور 2 ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4 فیصد سے زائد ہوچکی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو