وزیراعظم اور ڈی جی آئی ایس آئی کی صدر مملکت سے ملاقات

فوٹو: ریڈیو پاکستان
حکومت مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام سمیت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے، صدر مملکت

وزیر اعظم عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی اور قومی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی نے کورونا سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی اور وزیراعظم کی جانب سے ترقی پذیرممالک کے قرضوں کی ادائیگی کو مؤخر کرنےکی اپیل کو بھی سراہا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مستحق افراد کی مدد کے لیے احساس پروگرام سمیت ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے۔

ملاقات میں علمائے کرام سے طے کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کی طرف سے رمضان میں عبادات کے حوالے سے علمائے کرام میں اتفاق رائے پیدا کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات کے دوسرے مرحلے میں ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس ( ڈی جی آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ اور خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی جب کہ کوروناکے بہانے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس دوران کورونا کےموجودہ بحران کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔

پاکستان کے سیاسی و صحافتی حلقے اس ملاقات کو انتہائی اہمیت کا قرار دے رہے ہیں.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو