وزارت دفاع کیلئے دس کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ایران سے بجلی کی خریداری کے معاہدے میں توسیع اور رحمان گیس فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس فراہمی کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت دفاع کو دس کروڑ 90 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ دینے کی منظوری دیدی گئی۔

ای سی سی نے رحمان گیس فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس فراہمی کی بھی منظوری دی جس کے تحت ایس ایس جی سی ایل کو اضافی 38 مکعب ملین کیوبک فٹ گیس فراہم کی جائے گی۔ ای سی سی نے ایران سے 104 میگا واٹ بجلی خریدنے کے معاہدے میں ایک سال کیلئے توسیع کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں شریک ایس ای سی پی کے ایک اعلیٰ عہدیدار میں کورونا وائرس کی تشخیص پر ای سی سی کا اجلاس 20 منٹ میں ختم کردیا گیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو