نیپرا نےکے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا

کراچی میں جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک نے جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈشیڈنگ کرکے اپنے لائسنس کی شرائط اور ٹیرف میں دی گئی شرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔

نیپرا نے جون اور جولائی میں بہت زیادہ لوڈ شیڈنگ کرنے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے جواب سے مطمئن نہ ہو کر اتھارٹی نے کے الیکٹرک کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے متعلق سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو