نیب کی بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور

قومی احتساب بیورو (نیب) کی 21 سالہ تاریخ کی بڑی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔

نیب نے ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کی جانب سے 2 ارب 25 کروڑ روپے کی پلی بارگین درخواست منظور کرلی۔

نیب لاہور کے مطابق سوا دو ارب روپے کی پلی بارگین کی منظوری ریجنل بورڈ اجلاس میں دی گئی جبکہ احتساب عدالت نے بھی ملزم ریاض چوہان کی پلی بارگین درخواست کی توثیق کردی ہے۔

نیب کے مطابق پلی بارگین پر عمل درآمد کیلئے ملزم کی 4 جائیدادیں بحق سرکار رہن رکھنے کی منظوری دی گئی ہے، ملزم سے 75 کروڑ 53 لاکھ روپے کی پہلی قسط وصول بھی کرلی گئی۔

نیب لاہور کے مطابق سوسائٹی کے 2150 متاثرین کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو