نابینا شخص نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

دنءا میں بہت کم لوگ جسمانی و ذہنی محرومی کے باوجود بھی اپنے خوابوں کو حققیقت میں بدل دیتے ہیں۔

چین کے بینائی سے محروم کوہ پیما زہینگ ہونگ ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جنہوں نے دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ایورسٹ کو سرکرلیاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقکو ہ پیما ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے ایشیا کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بینائی سے محروم شخص ہیں ۔

فوٹوفائل

چین سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ زہینگ ہونگ نے نیپال کی طرف سے دنیا کی بلند ترین چوٹی سرکی,وہ 24 مئی کو 8849 میٹر بلند ماونٹ ایورسٹ کی چوٹی تک پہنچے اور27 مئی کو بیس کیمپ پر ان کی واپسی ہوئی۔

زہینگ ہونگ 2001ء میں ایورسٹ سر کرنے والے امریکی نابینا کوہ پیما ایرک وین میئر سے متاثر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران زہینگ کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ معذور یا ایک مکمل انسان ہیں جب تک کہ آپ کا دماغ مضبوط ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو