میٹرو سروس اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کا بھرپور امکان

رواں ہفتے کے دوران میٹرو سروس اگلے ہفتے دوبارہ شروع ہونے کا بھرپور امکان ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مسافروں اور میٹرو انتظامیہ کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے گائیڈ لائنز پر مشتمل دستاویزات میں میٹرو، بس اور ٹیکسی سروس میں سفر کے حوالے سے اہم ہدایات درج ہیں۔
تاہم ان گائیڈلائنز میں بحری ٹرانسپورٹ، ٹرام اور لیمو سروسز کا ذکر نہیں ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے ان ذرائع پر مزید کچھ عرصہ تک پابندی عائد رہ سکتی ہے۔ اتھارٹی حکام کے مطابق پہلے فیز میں تمام ریڈ لائنز سٹیشنز پر 12 گھنٹے کے لیے میٹرو سروس بحال کی جائے گی۔ صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک لوگ میٹرو کی سفری سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے۔

تاہم اس میں سٹیریلائزیشن کے باعث پابندی شدہ علاقوں کے اسٹیشنز شامل نہیں ہوں گے۔ رش کے اوقات میں میٹرو ٹرین اسٹاپ پرانتظار کا دورانیہ تین منٹ کا ہو گا۔ تاہم اگلے ایک ہفتے بعد اسٹاپ ٹائم پر نظر ثانی کی جائے گی۔ اگلے مرحلے میں گرین لائنز میٹرو سروس بحال کر دی جائے گی، جس کا ابتداء میں دورانیہ 12 گھنٹے کا ہو گا تاہم پابندی شدہ اسٹیشنز پر یہ سروس فی الحال بند رہے گی۔

اگر کورونا سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری آ گئی تو کچھ عرصہ بعد میٹرو سروس کا دورانیہ پہلے کی طرح 20 گھنٹوں کا کر دیا جائے گا۔ میٹرو میں سفر کرنے والوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کو لازمی بنایا جائے گا۔ تمام اسٹیشنز پر مسافروں کو رش لگانے سے روکنے کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں گے۔ میٹرو کے ملازمین اور تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔

ایلیویٹرز میں لوگوں کی گنتی کو ایک یا دو افراد تک محدود کر دیا جائے گا۔ ٹرین پلیٹ فارمز پر مسافروں کے ہجوم سے بچنے کے لیے برقی زینوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ٹرینوں کو وقتاً فوقتاً سٹیریلائز کیا جائے گا۔ جبکہ بس سروس بھی ابتداء میں بارہ گھنٹوں کے لیے بحال کی جائے گی۔ امکان یہی ہے کہ اگلے دو سے چار ہفتوں میں بسوں کا دورانیہ پہلے کی طرح 20 گھنٹوں پر آ جائے گا۔ بسوں کے انتظار کے دورانیے میں بھی کمی لائی جائے گی۔ ممنوعہ علاقوں میں بسیں نہیں چلائی جائیں گی، بلکہ روٹس بدل دیئے جائیں گے۔مسافروں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہو گا۔ اس حوالے سے سیٹوں اور فرش پر فاصلہ رکھنے سے متعلق ہدایات کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو