میرے پاس ایسا آئیڈیا ہے کہ ملک کا قرضہ اُتر جائے گا، جاوید میانداد

سابق کرکٹر نے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے جاری ٹیلی تھون میں شریک ہوئے۔

اسلام آباد: پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹر اور سابق کپتان جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ میرے پاس وہ آئیڈیا ہے جس سے ملک کا قرض اتارا جاسکتا ہے۔

جاوید میانداد کے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ عمران بھائی کی ساری عمر مانگنے میں گذری. اب بھی یہ مانگ ھی رہے ھیں. مجھ سے ایک بار میٹنگ کرلے میرے پاس آئیڈیاز ہیں کہ اس ملک کے سارے قرضے بھی اتر جائیں گے اور اسی اثناء میں لائن کٹ گئی.

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت زیادہ ہے اور لوگ مجبور ہے۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوگا۔ پہلے بھی عمران خان کے ساتھ مل کر فنڈ ریزنگ کی ہے اور اس مہم میں بھی ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوں گے.

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو