مہنگائی کے مارے عوام کو ایک اور دھچکا، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور بم گراتے ہوئے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

رواں ماہ ایل پی جی کی قیمت میں یہ تیسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے اور اس مرتبہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 114 روپےکا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریلگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سےگھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت 1530 روپے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 1416 روپے تھی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو