مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز

مکہ مکرمہ میں آج سے عمرے کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا۔ جس کے بعد مختلف ممالک سے عمرہ زائرین کی آمد شروع ہوگئی۔ غیرملکی عمرہ زائرین پہلے 3 دن آئسولیشن میں رہیں گے۔

تیسرے مرحلے میں روزانہ 20 ہزار عمرہ زائرین اور 60 ہزار افراد نماز باجماعت اور زیارت کرسکیں گے۔ زائرین کو خصوصی بسوں میں مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ لے جایا جائے گا۔

سعودی حکام کے مطابق غیرملکی زائرین سعودیہ میں10 دن تک رہ سکیں گے جس میں 3 دن آئسولیشن کے شامل ہیں جبکہ 18 سے 50 سال تک کی عمر کے افراد بیرون ممالک سے عمرہ ادائیگی کے لئے آسکتے ہیں۔

قوانین کے مطابق بیرون ممالک سے آنے والے زائرین کے پاس پی سی آر میڈیکل ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کا ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے جس سے واضح ہوسکے کہ انہیں کورونا وائرس نہیں ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مینو